محمد حنیف خان پتافی کا مختلف علاقوں کادورہ‘ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ)مشیر وزیر اعلی (بقیہ نمبر26صفحہ 5پر)
پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کیا جار ہا ہے. معیار اور مدت تکمیل پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. شہری اپنے علاقوں میں جاری منصوبوں کو مانیٹر کریں. خامی نظر آنے پر اطلاع دی جائے. انہوں نے یہ بات شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ سیوریج اور صفائی کے مسائل کے حوالے سے مکینوں کی مشکلات کا احساس ہے او رحکومت مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے. شہری بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ اوپن پھینکنے کی بجائے کنٹینر، ڈسٹ بن میں ڈالیں یا پلاسٹک بیگز میں بند کر کے مخصوص مقامات پر رکھیں.انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنو ں میں کچرا نہ پھینکا جائے. مشیر وزیر اعلی پنجاب نے دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا.
ملاقاتیں