لیہ میں اینٹی کرپشن ٹیم کاآپریشن  پٹواری رحمت اللہ گرفتار، تحقیقات شروع

لیہ میں اینٹی کرپشن ٹیم کاآپریشن  پٹواری رحمت اللہ گرفتار، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل (بقیہ نمبر27صفحہ 5پر)
انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ریجن میں بدعنوان عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے. ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی زیر نگرانی ضلع لیہ سے سرکل آفیسر اظہرحسین نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر پٹواری رحمت اللہ کو گرفتار کر لیا ضلع ڈیرہ غازیخان سے انسپکٹر ملک عبدالمجید اور سرکل آفیسر محمد ارشد نے پٹرول پمپس کی چیکنگ کی. ڈی جی ٹریڈنگ سٹیشن انڈس ہائی وے تونسہ روڈ یارو موڑ اور شمع پٹرولیم سروس انڈس ہائی وے کو کم پیمانے پر 15ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور رقم ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائی گئی. اسی طرح ڈیرہ غازیخان کے سرکل آفیسر محمد ارشد نے ریکوری کی مد میں بھی 134987روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز 35مقدمات کی سماعت کی. یہ بات ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے دفتر سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے. 
تحقیات