غنڈہ عناصر کیخلاف چونگی نمبر 14 پر دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ 

غنڈہ عناصر کیخلاف چونگی نمبر 14 پر دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) ہول سیل مارکیٹ چونگی نمبر 14کے سرپرست اعلی حاجی جاوید انصاری اور ان کے بھائی محمد عمران پر سرعام دکان کے باہر غنڈہ گرد رضوان نامی شخص (بقیہ نمبر28صفحہ 5پر)

نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ قاتلانہ حملہ کردیا، زخمی محمد عمران کو طبی امداد کے لئے نشتر داخل کردیا گیا، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور ا نجمن تاجران ہول سیل مارکیٹ چونگی نمبر 14کے تاجروں کا غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب و انجمن تاجران ہول سیل کلاتھ مارکیٹ چونگی نمبر 14کے صدر شیخ جاوید اختر اور ضلعی جنرل سیکریٹری مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اشفاق انصاری نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ علاقہ کے غنڈہ گرد شخص رضوان نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ہول سیل مارکیٹ چونگی نمبر 14کے سرپرست اعلی حاجی جاوید انصاری اور ان کے بھائی محمد عمران پر دکان کے باہر حملہ کردیا جس کی وجہ سے محمد عمران شدید زخمی ہو گئے جو زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں رضوان نامی شخص نے عرصہ دراز سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری ہی نہیں بلکہ دکانوں پر آنے والے گاہکوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اب نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ دن دیہاڑے سنگین وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن تاجر برادری کی بار ہا شکایات کے باوجودمقامی تھانہ پولیس کوئی نوٹس نہ لے رہی ہے اگر تاجر رہنماحاجی جاوید انصاری اور ان کے بھائی محمد عمران پر قاتلانہ حملہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب و انجمن تاجران ہول سیل کلاتھ مارکیٹ چونگی نمبر 14 بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی اور کچہری چوک کو غیر معینہ مدت کے لئے بلاک کردیا جائے گا انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او،ڈپٹی کمشنر، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمہ دار ملزمان کو فی الفور قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر تاجر برادری بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -