واسا پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کرے‘ لیاقت علی چھٹہ 

واسا پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کرے‘ لیاقت علی چھٹہ 

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ہاوسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے واسا پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کرے مالی بحران پر قابو پانے کے لیے سیوریج،واٹر(بقیہ نمبر32صفحہ 5پر)

 سپلائی کے بلوں کی وصولی کے لئے موئثر اقدامات جبکہ نادہندگان سے دیرینہ واجبات کی وصولی کے لئے جنگی بنیادوں پر ریکوری مہم شروع کی جائے اور واسا ملتان اپنے ریسورسز بڑھانے کے لیے بھی جامع بزنس پلان تیار کرے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد کے دورہ کے موقع پر دی جانے والی بریفننگ کے دوران کیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر میڈم نگہت جبیں،ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق احمد خان،ڈائریکٹر ایڈمن وریکوری ملک غلام فرید ودیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے سیکرٹری ھاوسنگ کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہری علاقوں میں نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک چیلنج بن چکا ہے واسا ملتان 65 فیصد شہری علاقے کو سیوریج اور 55 فیصد آبادی کو واٹر سپلائی کے سہولت فراہم کر رہا ہے سیوریج سسٹم کے کل 1774 کلومیٹر نیٹ ورک میں سے 1100 کلومیٹر سیوریج لائنیں بوسیدہ ہوچکی ہیں نیسپاک نے واسا ملتان کے ماسٹر پلان میں اس کی باقاعدہ نشاندہی بھی کی ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرانی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے تعاون سے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی واسا ملتان کو جدید مشینری کی فراہمی پر بھی جلد عملدرآمد ہونے والا ہے اور اس میگا پراجیکٹ کا کنسیپٹ پیپر اکنامک افیئرڈویژن میں چلا گیا ہے ویسٹ واٹر کو ٹھکانے لگانے کے لیے 40 ارب روپے کی خطیر لاگت سے شہر کے جنوبی علاقے میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور قومی اہمیت کے حامل اس بڑے منصوبے کے آغاز سے  ماحولیاتی آلودگی، نہروں میں سیوریج کا پانی ڈالنے کے حوالے سے درپیش تحفظات کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہاکہ ملتان شہر میں اس وقت 297 ملین گیلن روزانہ سیوریج کا پانی حاصل ہو رہا ہے اور پندرہ سال قبل سورج میانی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا 184 ایکڑ رقبے اور 11 کلومیٹر طویل سلج کیریئر کے اس منصوبے کے ذریعے ملتان شہر کا 59 ملین گیلن روزانہ سیوریج کا پانی ٹریٹمنٹ کے بعد بغیر کسی آپریشنل چارجز کے قدرتی انداز میں دریا میں ڈالا جا رہا ہے اس دوران ایم ڈی واسا نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، آپریشنل سسٹم،واسا بلوں کی ماہانہ ریکوری اور انتظامی امور سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی۔جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے پی ایچ اے ملتان ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر نے بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری ہاوسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پی ایچ اے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چوکوں کو خوبصورت بنائے۔پارکوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت بہتر کیا جائے۔پارکوں میں کینٹینز کی نیلامی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ کیا جاسکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا کہ بھرپور انداز سے بڑے سایہ دار درخت لگا رہے ہیں۔مختلف پارکوں میں ترقیاتی کام جاری ہے۔

لیاقت علی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -