بجلی قیمت میں اضافہ ظلم، حکومت نے غریبوں  سے جینے کاحق چھین لیا، ذیشان اختر

بجلی قیمت میں اضافہ ظلم، حکومت نے غریبوں  سے جینے کاحق چھین لیا، ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی (بقیہ نمبر34صفحہ 5پر)

پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ، اوربلنگ اورلوڈشیڈنگ مہنگائی کی ماری عوام پر ظلم ہے۔کرونا کے بعد حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کے کوڑے برسا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آٹا، گندم، چینی پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت اپنے حواریوں کی جبیں بھر رہی ہے جبکہ غریب عوام کی جیبوں پر ہر روز مہنگائی کے ذریعے ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے بعد ابھی تک پوری طرح معیشت، کاروبار، روزگار کا پہیہ چل نہیں پایا اور حکومت نت نئے ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے جو تبدیلی سرکار کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حکومت نے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں سے دو سالوں میں بجلی، گیس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔اانہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو فی الفور بند کیا جائے اور حالیہ بجلی کی قیمتوں اضافے کو واپس لیا جائے تاکہ مہنگائی اور بے روزگاری میں پسی غریب عوام کو کچھ ریلیف میسر ہوسکے۔ 

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -