اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور: تدریسی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کیلئے ایپ لانچ 

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور: تدریسی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کیلئے ایپ لانچ 

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے تدریسی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کیلئے خصوصی ایپ لانچ کر دی ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب (بقیہ نمبر35صفحہ 5پر)

وائس چانسلر کی ہدایت پر تیار کی گئی اس ایپ کی بدولت جامعہ کے پانچوں کیمپسز میں واقع 123تدریسی شعبہ جات میں تما م اکیڈمکس پروگراموں کی تدریسی شیڈولنگ، طلبہ وطالبات کی کارگردگی کا جائزہ، مارکنگ کا طریقہ کار اور نتائج کا بروقت اجراء یقینی ہو جائے گا۔ یہ ایپ وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق یونیورسٹی میں تدریسی اور انتظامی معلومات کو بروقت اور شفاف طریقے سے سرانجام دینے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے جس سے تدریسی سرگرمیوں میں باقاعدگی پیدا ہو گی۔ طلبہ وطالبات کی حاضری اور اساتذہ کی تدریسی کام کا باقاعدہ ریکارڈ، گریڈنگ اورکورس ورک بہتر انداز سے انجام پائی گی۔ نتائج میں ہونے والی تاخیر کا خاتمہ ہوگا اورتعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمک اور ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے فیکلٹی سربراہان کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید اور ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر مکشوف احمدنے اس ایپ کے متعلق آگاہی فراہم کی اوربتایا کہ فال سمسٹر 2020سے تمام تدریسی سرگرمیوں کو اس ایپ سے منسلک کر دیا جائیگا۔ 

ایپ لانچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -