نااہل حکمرانوں کے باعث ملکی حالات بگڑ  رہے ہیں‘ حافظ حسین احمد کی وفد سے گفتگو

نااہل حکمرانوں کے باعث ملکی حالات بگڑ  رہے ہیں‘ حافظ حسین احمد کی وفد سے ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) اس ملک پرنااہل لوگ مسلط ہیں عمران خان(بقیہ نمبر36صفحہ 5پر)

 ماضی میں کہتاتھا کہ جس پر کرپشن کاالزام ہواسے استعفی دے دیناچاہیے اب عاصم باجوہ کوچاہیے کہ وہ مستعفی ہوجائیں ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں تعزیت کے لئے بہاول پورسے آئے ہوئے جے یوآئی (ف)کے وفد سے کرتے ہوئے کیا  وفد میں قاری محمد ادریس فاروقی شیخ التجوید جامعہ صدیقیہ بہاولپور، قاری عبدالعزیز حسان نائب امیر جمعیت علمائے اسلام بہاولپور سٹی، قاری فضل الحق حقانی بھی موجود تھے جبکہ وفدکی قیادت قاری محمد سہیل صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام ضلع بہاولپور کررہے تھے اس موقع پرحافظ حسین احمدنے ملکی حالات پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصم باجوہ مستعفی ہو جائیں ماضی میں عمران خان کہتا تھا کہ جس پر کرپشن کا الزام ہو اسے استغفی دینا چاہے  عاصم باجوہ پر کیس پانامہ کا بنتا ہے.وہ بھی دو بیٹوں کا کیس تھا یہ بھی دو بیٹوں کا کیس ہے انہوں  نے مزید کہا کہ اس ملک پر نااہل اور سلیکٹڈ لوگ مسلط ہیں۔

حافظ حسین احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -