حکومت مخالفین سازشوں سے  باز رہیں‘ ظہور کھرل‘ نور بھابھہ

   حکومت مخالفین سازشوں سے  باز رہیں‘ ظہور کھرل‘ نور بھابھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم (بقیہ نمبر38صفحہ 5پر)
پی اے رائے ظہور احمد کھرل،جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ نے کہا ہے کہ اگر سیاست اپنے ملک،اپنے شہر اور عوام کے مفاد کیلئے کی جائے تو عبادت سے کم نہیں اور اگر سیاست ذاتی مفاد اور اپنے ملک اور علاقہ کو نظر انداز کرکے کی جائے اور اپنے عوام سے بھی رابطہ نہ رکھا جائے تو پھر یہ سیاست نہیں بلکہ گالی بن جاتی ہے اس وقت پورا سندھ پورا کے پی کے،بلوچستان اور آدھے سے زیادہ بلوچستان بدترین حالات سے دوچار ہے لوگوں کا گھر بار،گھریلو سامان سب کچھ برباد ہوگیا سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے غریب اور بے کس لوگ عمر بھر کی کمائی سے محروم ہوگئے لیکن افسوس ہے اس ملک کی اپوزیشن پر جو تمام تر مشکلات اور مصائب سے بے نیاز موجودہ سیٹ اپ کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں بجائے آفت زدہ علاقوں میں جاکر حوصلہ دینے کے اپنے اے سی کمروں میں بیٹھ کر حکومت گرانے کے مذموم منصوبے بنا رہے ہیں وہ مجبور پردہ دار خواتین جن کے ہاتھ کی کلائی کسی نے نہیں دیکھی اج بے گھر ہوکر بھوکے پیاسے بچوں کو گود میں لئے سڑکوں پر بے پردہ بیٹھی ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے یہ لوگ خدا کو جاکر کیا جواب دیں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے پاک فوج کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے ہم وطنوں کو مصیبت سے نکالنے کیلئے دن رات ایک کردیاہے۔
سازشیں