بہاولپور: ایف آئی اے ٹیم کا آپریشن‘ رشوت وصولی پر ڈیوٹی آفیسر ریڈیو پاکستان گرفتار
بہاول پور(بیورورپورٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاول (بقیہ نمبر39صفحہ 5پر)
پور نے‘رشوت لیتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ریڈیوپاکستان بہاول پوررنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا‘ 20 ہزار روپے رقم برآمدکرلی ہے۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے زرائع کے مطابق ایف آئی اے بہاول پورکو شہری محمدعثمان نے شکایت کی کہ ریڈیوپاکستان بہاول پورکے ڈیوٹی آفیسر نایاب عباس لودھی نے مبینہ طوپراس کو نوکری کاجھانسہ دیکر دولاکھ روپے رشوت وصول کرچکاہے اورمزید بیس ہزار روپے رشوت مانگ رہاہے جس پر ایف آئی اے بہاول پورکی ٹیم نے‘سینئرسول جج بہاول پورکی سربراہی میں چھاپہ ماراورنایاب عباس لودھی کی جیب سے رشوت کی رقم مبلغ20 ہزار روپے برامدکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
آپریشن