ذہنی تناؤ، تحصیل سپورٹس آفیسر راجن پورکی مبینہ خود کشی 

  ذہنی تناؤ، تحصیل سپورٹس آفیسر راجن پورکی مبینہ خود کشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور، ایکسئین ہائی وے انجینئر شاہدریاض کے بھائی اور تحصیل سپورٹس آفیسر محمدفیصل نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، واقعہ اُن کے(بقیہ نمبر40صفحہ 5پر)
 آبائی گھر تونسہ میں پیش آیا،محمدفیصل کافی عرصہ سے ذہنی تناؤ کاشکار تھے تفصیل کے مطابق تحصیل سپورٹس آفیسر محمدفیصل کئی سالوں سے راجن پور سپورٹس آفس میں تعینات تھے ایکسئین ہائی وے راجن پور وایس ڈی او تحصیل کونسل انجینئر شاہدریاض کے بھائی تحصیل سپورٹس آفیسر محمد فیصل نے گذشتہ روز خود کوگولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا محمدفیصل سال 2013 ء سے راجن پور سپورٹس آفس میں تعینات تھے ضلعی انتظا میہ کے متعدد ٹاسک کے نگران بھی رہے محمدفیصل چھٹی پر اپنے آبائی گھر تونسہ شریف گئے ہوئے تھے جہاں اُنہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔
خود کشی