اسلحہ سے بھری دوگاڑیاں خان گڑھ پہنچ گئیں، آپریشن کے بعد دوافراد گرفتار 

اسلحہ سے بھری دوگاڑیاں خان گڑھ پہنچ گئیں، آپریشن کے بعد دوافراد گرفتار 

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار) اسلحہ سے بھری دو گاڑیاں تھانہ خان گڑھ کی حدود میں داخل ہوگئیں,شہریوں کی کال پر پولیس نے 2 افراد گرفتار کر لئے, دیگر فرار, تفصیل کے(بقیہ نمبر41صفحہ 5پر)

 مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد دو گاڑیوں میں  اسلحہ سمیت ملتان سے خان گڑھ میں پہنچ گئے, شیر شاہ چوکی، پل چناب چوکی، تھانہ مظفرآباد، تھانہ سول لائن مظفر گڑھ کی سیکیورٹی کراس کر کے خان گڑھ میں داخل ہوگئے,خان گڑھ نہر بنگلہ پر پٹرول پمپ پہ گاڑیاں روک کر ہوائی فائرنگ شروع کر دی گئی, جس سے علاقہ مکین پریشان ہوگئے, وہاں پر موجود پمپ کے سیکورٹی گارڈ اور مقامی لوگوں نے 15 پر کال کی, 15 کال پہ تھانہ خان گڑھ کی پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے دو افراد اسحلہ سمیت گرفتار کر لئے, باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لمحہ فکریہ یہ ہے  ملتان سے خان گڑھ تک کتنی چیک پوسٹ / اور تھانے آتے ہیں کیا کسی نے چیک نہیں کیا یا گشت پر کسی تھانے کی پولیس نہیں تھی  جو ملتان سے خان گڑھ اسلحہ سمیت گاڑیاں پہنچ گئیں, سیکورٹی انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب، ار پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی اپیل کی ہے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -