ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم متحد‘ دوست مزاری 

  ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم متحد‘ دوست مزاری 

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان سے وفا کے عزم کے اعادہ اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے (بقیہ نمبر44صفحہ 5پر)

کا دن ہے۔دفاع وطن کی جنگ میں پاک افواج اور پوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی اور پاک افواج اور قوم نے دشمن کی جارحیت کا پوری قوت سے منہ توڑ جواب دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا تھا آج پھر اسی قومی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور بقا کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلیے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں۔پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت دشمن کی سازشوں اور ہتھکنڈوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہے اور ہم پاکستان کی سلامت اور سا لمیت کا ہر قمیت پر تحفظ کریں گے اور ملکی وقار کو ہمشیہ بلند رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کی دہشت گردی کے خاتمے کیلیے سیاسی و عسکری قیادت نے جس مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا،وہ ملکی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔قومی اتحادویگانگت کی مثال نے پاکستان کے تمام دشمنوں پر واضح کر دیا ہے کہ ملکی سلامتی اور بقا کو لا حق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ قوم متحد ہے۔یوم دفاع کے موقع پر ہمیں باہمی اختلافات بھلاکر وطن عزیز کے استحکام کے لیے مل جل کر کام کرنے اور پاکستان کو صیح معنوں میں فلاحی ریاست اور معاشی قوت بنانے کیلیے بھر پور جہدوجہد کرنے کا عزم کرنا ہے۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -