پرانی دشمنی پر 1 قتل‘ حادثات میں 4 ہلاکتیں‘ نشئی کی لاش برآمد 

  پرانی دشمنی پر 1 قتل‘ حادثات میں 4 ہلاکتیں‘ نشئی کی لاش برآمد 

  

 ملتان + رحیم یار خان + لیاقت پور + خانیوال + میاں چنوں +محسن وال + چوک سرور شہید + جھوک اترا + ماچھیوال (وقائع نگار‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندگان پاکستان) (بقیہ نمبر45صفحہ 5پر)

 تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ٹریفک حادثہ میں 50 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق این ایل سی بائی پاس کے قریب سجان پور کا رہائشی یاسین پیدل چل رہاتھا کہ اسی اثناء میں سامنے سے آنے والی  نامعلوم تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی اسے زور دار ٹکر لگی۔جس کے نتیجے میں یاسین شدید زخمی ہوگیا۔اور وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر خالق حقیقی سے جاملا۔جبکہ دوسری جانب ٹریکٹر ڈرائیور موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بزرگ شخص کی نعش تحویل میں لی۔اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا کچل ڈالے، بیٹا جاں بحق، باپ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق ہیڈ ملکانی کا رہائشی ظفر اقبال اپنے چھ سالہ بیٹے محمد علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اسی دوران سامنے سے آنے والی بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں چھ سالہ محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ باپ ظفر اقبال معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے قبضے میں لے کر فرار ہونیوالے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔  بلیو مون ہوٹل کے سامنے کار کی ٹکر سے نامعلوم نوجوان جان بحق ہوگیا,موٹروے پولیس نے کار سوار کو تھانہ سٹی کے حوالے کردیا۔مرحوم کے ورثاء کی تلاش جاری ہے لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دی گئی ہے۔ موٹر سائیکل سوار ٹرالر کو اوور ٹیک کر تے ہو ئے ٹرالر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا، گذشتہ روز ذیشان ولد اقبال سکنہ چک نمبر 326ٹی ڈی اے اڈا جمال چھپری جو کہ چوک سرور شہید ٹیکسٹائل ملز میں کام کر تا تھا گذشتہ صبح موٹر سائیکل نمبری 6593LYLپر سوار اڈا جمال چھپری جا رہا تھا کہ نواحی اڈا عزیز چوک کے نزدیک ٹرالر نمبری 1008Eکو اوور ٹیک کر تے ہو ئے موٹر سائیکل بے قابو ہو نے پر ٹر الر کے نیچے جا گھسا،حادثہ کے نتیجہ میں ذیشان مو قع پر ہی دم توڑ گیا پٹرولنگ پو لیس ریاض آباد نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید پہنچایا  ہے۔ علاوہ ازیں سابقہ دشمنی پر جھوک اترا کے رانابرادری کے دو گروپوں میں جھوک اتراموڑ پر خونی تصادم ہوگیا اور رانا اللہ وسایا.راناعمران.رانارمضان  وغیرہ نے رانا عبداللہ وغیرہ کی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ پر راناناصرعبداللہ ولدراناعبداللہ اترا جاں بحق ہوگیا.راناعامرعبداللہ.واجدعبداللہ.ساجداتراپسران راناعبداللہ اترا.راناسلطان.محمدارسلان سبحان پسران رانابشیراحمد.راناخرم اقبال.رانااحمد وغیرہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں جھوک اتراپولیس نے گاڑی میں ڈال کر راستے میں ریسکیو1122کے حوالے کیاجنہوں نے تمام زخمیوّں کوٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اس سے قبل دونوں فریقین میں متعدبار فائرنگ جھگڑے ہوچکے ہیں اور جھوک اتراپولیس نے روائتی بے حسی کامظاہرہ برقرار رکھا جس سے نوبت قتل و غارت تک پہنچ گئی تاہم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اورشوہداکھٹے کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔دریں اثناء نواحی گاؤں چک نمبر19/W.Bکا رہائشی محمد عابد اپنے موٹر سائیکل پر کپاس کے کھیت میں جا کر اپنے آپ کو انجکش لگاتے ہوئے دم توڑ گیا انجکشن کی سوئی اسی طرح اس کے بازو میں پیوست تھی صبح لوگوں نے موٹر سائیکل کھڑا دیکھا تو اس کی تلاش میں کھیت کے اندر جا کر دیکھا تو عابد مردہ حالت میں پڑ تھا عابد تین بچوں کا باپ تھا اس کی نماز جنازہ ادا کر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا  ہے۔

لاش برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -