پرائے منصوبوں پر تختیاں لگا نا سیلیکٹڈ حکمرانوں کا پر اناوطیر ہ ہے، ثمرہارون بلور 

پرائے منصوبوں پر تختیاں لگا نا سیلیکٹڈ حکمرانوں کا پر اناوطیر ہ ہے، ثمرہارون ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان اور پشاور سے صوبائی اسمبلی کی منتخب رکن ثمرہارون بلور  نے پاکستان تحریک انصاف کی  صوبائی قیادت کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پچھلے سات سال میں عوام کو مہنگائی اور بیڈ گورننس کے علاوہ کچھ نہ دے سکے۔ بجائے اس کے کہ مرکز سے اپنے صوبے کے حقوق لا کر صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھاتے، صوبائی حکمران اے این پی کے منصوبوں پر اپنے ناموں کی تختیاں لگا رہے ہیں۔باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان میں صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ انہوں نے حلقے کے عوام کو تفریح کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے  پی ڈی اے اور ٹاؤن ون انتظامیہ کے ساتھ مل کر پشاور وزیر باغ پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا،جس میں اہل علاقہ کے لئے لیڈیز پارک، مسجد اور تفریح کی دیگر سہولیات موجود تھیں۔ مذکورہ منصوبے کے لئے کئی دفعہ پی ڈی اے اور ٹاؤن ون انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں اور  مل کر  پی سی ون بھی تیار کیا گیا تھا۔ عنقریب اسکا افتتاح مشترکہ طور کیا جانا تھا لیکن اب پاکستان تحریک انصاف  پشاور کے کارکنان سوشل میڈیا  پر اس پراجیکٹ کا سارا کریڈٹ وزیر اعلی کے مشیر بلدیات کامران بنگش کو دینے کے لئے کمپین چلارہے ہیں  اور سننے میں یہ آرہا ہے کہ مذکورہ  حکومتی مشیر،پشاور سے ممبر قومی اسمبلی شوکت علی  کے ساتھ مل کر اتوار  چھ ستمبر کو اس کا  افتتاح کرنے جارہے ہیں۔ثمر ہارون بلور نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی حکمران جماعت کے وزیر اعلی سے لے کر ایم پی ایز  اور مشیر پرائے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا چکے ہیں لیکن اس دفعہ ایسا نہیں ہونے دیں گے اور اس سلسلے میں ان کو بھرپور  مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ کی جانب سے مذکورہ منصوبے کے خود ساختہ افتتاح کے خلاف کارکنان کو افتتاح کے مقام سہ پہر چار بجے احتجاج کی کال دے گی گئی ہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -