شہباز شریف کے اعزاز میں اشتیاق بیگ کا عشائیے کا اہتمام

شہباز شریف کے اعزاز میں اشتیاق بیگ کا عشائیے کا اہتمام

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر اُن اعزاز میں مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے اپنی رہائش گاہ پر عشایئے کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور شاہ محمد شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے روشنیوں کے شہر کراچی کی حالت زار دیکھ کر مجھے انتہائی دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہیں اور میں کراچی کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یہاں آیا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ کراچی کے عوام میاں نواز شریف کے دو اقدامات کے احسان مند ہیں۔ پہلا کراچی شہر میں امن و امان قائم کرنا اور دوسرا مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ۔ تقریب میں معروف بزنس مین عارف حبیب، ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، خالد تواب، کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر عمر ریحان، کراچی چیمبر کے سابق صدر مجید عزیز، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر یاسین آزاد، کراچی بار کے صدر منیر ملک، چیئرمین رمادا ہوٹل انور قریشی، چیئرمین فیکٹو گروپ اسد فیکٹو، چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان، چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن انصر جاوید، سابق چیئرمین کاٹی راشد صدیقی، فرخ مظہر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین سلیم چامڈیا، زیبا بختیار، وومین چیمبر کراچی کی صدر ڈاکٹر فوزیہ حمید اور مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -