سخاکوٹ،جماعت اسلامی کا تحفظ ختم نبوت ؐ کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی تحصیل درگئی نے عظیم الشان تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ سات ستمبر بروزپیر سہ پہر چار بجے درگئی بازار میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس منعقد کی جائیگی جس سے جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے آمیر سینیٹر مشتاق احمد خان، ضلعی آمیر خورشید ربانی اور تحصیل آمیر مولانا جمال الدین سمیت دیگر علما کرام خطاب کرینگے۔ کانفرنس منعقد کرانے کا مقصد پورے دنیا کو ختم نبوت ﷺ کے حوالہ سے مسلمانوں کے عقیدے اور جذبات سے آگاہ کرنا اور مسلمانوں کو قادیانیت کے حالیہ پرچار اور سازش سے آگاہ کرکے اس سازش کو بے نقاب کرنا ہے۔عظیم الشان تحفظ ختم نبوت ﷺ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرکے بارہ کمیٹیوں کو ذمہ دار یاں سونپ دئیے گئے ہیں۔ اس با ت کا اعلان جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے آمیر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا جمال الدین نے جنرل سیکرٹری فضل وہاب اور دیگر عہدیداروں کے ہمرا ہ سخاکوٹ پریس کلب آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ تحصیل درگئی کے صدر جاسم علی ایڈوکیٹ، تحریک ختم نبوت کے ضلعی صدر مولانا راحت اللہ، جمعیت اتحاد العلما کے صدر مولانا عبد القدوس، نائب قیم جماعت اسلامی تحصیل درگئی عمر فاروق اور الخدمت سخاکوٹ کے صدر مصطفی گل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تحصیل آمیر مولانا جمال الدین نے کہا کہ درگئی بازار میں منعقد ہ ہونے والا تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اور کامیاب پروگرام ہوگا جس کے لئے جے آئی یوتھ، جمعیت اتحاد العلما، تحریک ختم نبوت ﷺ، اسلامی جمعیت طلبہ اور جمعیت طلبہ عربیہ نے مشترکہ تیاریاں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کو مذیدکامیاب بنانے کے لئے تمام یونین کونسلوں اور ویلج کونسلوں میں میٹنگز اور اجتماعات سمیت تیاریاں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور پمپلٹس تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ تمام علما کیساتھ رابطہ کیا جاچکا ہے جو پیر کے روز اپنے اپنے مساجد و مدارس سے اپنے پیش امام اور خطیب کی قیادت میں قافلوں کی شکل میں درگئی پنڈال کے لئے روانہ ہونگے۔اس موقع پرانہوں نے تمام سیاسی و دینی جماعتوں،کسانوں، زمینداروں،طلبا، سماجی ورکروں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس عظیم الشان تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس میں بھر پور شرکت کی آپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قادیانیت کے حالیہ پرچار کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد و اتفاق اور اس مذموم پرچار سے آگاہی لازمی ہے۔