18 اکتوبر کو عید گاہ شمسی روڈ مردان میں ختم نبوت کا نفرنس ہوگی
مردان (بیورورپورٹ) عالمی تحفظ ختم نبوت کے سرپرست اعلیٰ مفتی قاری اسداللہ، امیر مولانا شجاع الملک،جنرل سیکرٹری مولانا ندیم احمد حقانی اور تحصیل مردان کے امیر مولانا محمد نعیم نعیمی نے کہاکہ 18اکتوبر کو عیدگاہ شمسی روڈ میں ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام شرکت کریں گے یہاں جاری کردہ ایک پریس ریلز میں عالمی تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے کہاکہ تحفظ ختم نبوت تمام مکتبہ فکر اور سیاسی جماعتوں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے انہوں نے کہاکہ مردان کی سرزمین پر بہت جلد تمام مسلک اورمکاتب کے لوگ ایک ہی سٹیج پر جلوہ افروز ہوں گے جو دینی اورملی یکجہتی کا عملی مظاہرہ ہوگا ان رہنماؤں نے مزید کہاکہ 2اکتوبر کومولانا فضل سبحان چستی کی یاد میں ان کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریفرنس کافیصلہ کیاگیاہے جبکہ اٹھارہ اکتوبر کو عیدگاہ شمسی روڈ مین ختم نبوت کانفرنس ہوگی۔