باجوڑ،پی ٹی آئی کی ڈیم بنانے اور قرضے ختم کرنے کے حوالے سے ریلی

  باجوڑ،پی ٹی آئی کی ڈیم بنانے اور قرضے ختم کرنے کے حوالے سے ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 باجوڑ (نمائندہ خصوصی)  باجوڑ،  پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ملک میں ڈیم بنانے اور ملکی قرضے ختم کرنے کے حوالے سے ریلی کا انعقادتفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ملک میں ڈیم بنانے اور ملکی قرضے ختم کرنے کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پی ٹی آئی باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمان نے کی۔ اس موقع پر انصاف ویلفیئرملاکنڈ ریجن ایڈوائزر نجیب اللہ ہلال، سینئر رہنما ملک مظاہر شاہ، ملک شہاب الدین، حاجی عبد اللہ، عبدالقدیر، ذاکراللہ،عطا اللہ، شکیل خان، صدیق اللہ، عزیز محمد، نسیم خان سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی نے عنایت کلے میں جلسے کی صورت اختیار کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمان، انصاف ویلفیئرملاکنڈ ریجن کے ایڈوائزر نجیب اللہ ہلال اور دیگر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی بار ملک کو سنوارنے کیلئے عملی اقدامات ہورہے ہیں ملک میں چھ بڑے ڈیمز کے تعمیر پر کام جاری ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں مزید ڈیمز تعمیر کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی بار قرض کے خسارے سے نکل آیا ہے لہذا ہم اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ قرضہ ختم کرنے میں وزیر اعظم پاکستان کا ساتھ دیں اور جتنا ہوسکے ملک کے تعمیر و ترقی میں خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ ریلی تحصیل ماموند سے شروع ہوکر مین بازار عنایت کلے میں اختتام پذیر ہوئی۔