اشتہاری ملزم اور جرائم  پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہاری ملزم اور جرائم  پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اشتہاری ملزمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران اشتہاری ملزم سمیت چھ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں چمکنی پولیس کو قتل میں مطلوب گیارہ سال سے روپوش اشتہاری ملزم بھی شامل ہے،جرائم پیشہ افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈاپور کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز منصور امان کی نگرانی میں کیپٹل سٹی پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران ڈی ایس پی ورسک سرکل فدا حسین کو خفیہ اطلاع ملی کہ چمکنی کے علاقہ محلہ میاں گان میں 2009 کو انور علی ولد میر باچہ کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ امتیاز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم حضرت اللہ ولد شمس الرحمان سکنہ پہاڑی پورہ کو گرفتار کر لیااسی طرح ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران تین ملزمان رحیم اللہ ولد شفیق،نصیر ولد حبیب الرحمان اور سید ولی ولد غیاس الدین کو نہایت حکمت عملی کیساتھ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد کر لی ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ علی حسین خان نے دو ملزمان جاوید اور نیاز محمد پسران عبد الغفار ساکنان واپڈا کالونی کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل بابر پلازہ واقع سربلند پورہ کے چوکیدار کو قتل کیا تھا،تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -