عبداولی  خان یونیورسٹی مردان تحقیق اور سائٹیشن کے حوالے سے پہلے نمبر پر آئی ہے:ڈاکٹر ظہور الحق

عبداولی  خان یونیورسٹی مردان تحقیق اور سائٹیشن کے حوالے سے پہلے نمبر پر آئی ...

  

 مردان (بیورورپورٹ)ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2021 ء کی  درجہ بندی میں عبدالولی خان یونیورسٹی پورے پاکستان  میں ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے ورلڈ رینکنگ میں پاکستان بھر سے 17 یونیورسٹیوں کی درد درجہ بندی ظاہر کی گئی ہے جس کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان تحقیق اور سائٹیشن کے حوالے سے پہلے نمبر  پر آئی ہے جبکہ  ورلڈ رینکنگ  میں 500  پلس آیا ہے اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے کی اس موقع پر ڈاکٹر حاضر الرحمن ڈاکٹر وحید مراد سعد ڈاکٹر فیضان میاں سلیم رجسٹرار ڈاکٹر عتیق الرحمن موجود تھے تین وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے کہاکہ یہاں ہر سطح پر صلاحیتیوں کی کمی نہیں ہے یہاں ایسی فیکلٹی بھی موجود ہیں جو اس صوبے میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔گذشتہ 11 سالوں کے دوران اس ادارے سے ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات نے اپنے آپ کو تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں ڈگری کا اہل ثابت کرتے ہوئے ڈگریاں حاصل کیں  یونیورسٹی میں سب سے زیادہ Ph.D 300 ڈاکٹرز ہیں جس ادارے میں   300 Ph.Dڈاکٹرز ہوں اس کا فیوچر کیسے خراب ہوں سکتا ہے اب ا ن تمام ڈاکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کو ٹھیک ٹھیک جگہ استمال کرنا ہو گا جو کہ ملک کی بہتری کے لئے ہواس لحاظ سے عبدالولی خان یونیورسٹی کی فیکلٹی اور سٹاف  موجودہ تمام چیلنجز کے لئے تیار ہے اگر ریسرچ گرانٹ کے حوالے سے دیکھا جائے تو  عبدالولی خان یونیورسٹی صوبے میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -