خیبر پختونخوا میں دو سالہ بی اے،بی ایس سی،ایم اے اور ایم ایس سی پروگرام ختم

خیبر پختونخوا میں دو سالہ بی اے،بی ایس سی،ایم اے اور ایم ایس سی پروگرام ختم

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا میں دو سالہ بی اے،بی ایس سی،ایم اے اور ایم ایس سی پروگرام ختم کر دیا گیا جبکہ ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے تمام سرکاری کالجز کو اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی ہے ہائیر اجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق  خیبرپختونخوا میں دو سال کا بی اے بی ایس سی ایم اے ایس سی ختم کردیا گیاجبکہ 2020/21 کے لئے تمام سرکاری کالجز میں داخلے اب صرف بی ایس پروگرام میں کیے جائیں گے،اکیڈمیک سال 2020/21 کے لئے جنرل اور کامرس کالجز میں بی ایس کے داخلے آن لائن کیے جائیں گے تاہم بی اے بی ایس سی کی جگہ نئے داخلے اب ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور بی ایس پروگرام میں کیے جائیں گے جبکہ بی اے بی ایس سی کرنے والوں کو بی ایس کے پانچویں سمسٹر میں داخلہ ملے گا مراسلہ کے مطابق  تمام یونیورسٹیوں کو جامعہ پشاور طرز کا سمسٹر سسٹم اپنانے کی ہدایت  کی گئی ہے  جبکہ کوالٹی ایشورنس سیل تربیتی پروگرامز سمیت آن لائن تربیت کے لئے کام کرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -