مشکل گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ ہیں،غلام علی

مشکل گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ ہیں،غلام علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)جمعیت علمائاسلام (ف) کے مرکزی رہنمائاور سابق سینیٹر حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ناگہانی آفات،سیلاب کی تباہ کاریوں سے چترال، دیر، سوات، بحرین، کالام، بونیر اور صوبے کے دیگرعلاقوں میں جن لوگوں کا نقصان ہوا، اموات ہوئی یا جو زخمی ہوا ہے حکومت کو چاہئے کہ دکھ کی اس گھڑی میں نقصانات، اموات اور زخمیوں کی لسٹ مرتب کرکے حکومت فوری طور پر متاثرین کی مالی مددکریں، پوری قوم اور جمعیت علمائاسلام دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک اور ساتھ ہے اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حصہ لیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نقصانات کے ازالے میں اپنا حصہ ڈالیں جبکہ صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر عملی اقدامات کا آغاز کرے تاکہ آمدورفت میں جو مشکلات ہے، وہ بھی دور ہوجائے ا ور متاثرین کو فوری طور پر ریلیف دیا جائے تاکہ اپنے اپنے مکانات کی دوبارہ تعمیر کرسکے یا زخمیوں کی علاج کراسکے۔