نوشہرہ،ڈپٹی کمشنر کا زیارت کا کا صاحب خوڑ پر تعمیر سائیڈوالی میں ناقص میٹریل کا نوٹس

  نوشہرہ،ڈپٹی کمشنر کا زیارت کا کا صاحب خوڑ پر تعمیر سائیڈوالی میں ناقص ...

  

 نوشہرہ بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن نے نوشہرہ کے علاقہ زیارت کاکاصاحب میں خوڑ پر نو تعمیر سائیڈ وال میں ناقص میٹریل کے استعمال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے جلد از جلد رپورٹ طلب کر دیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ زیارت کاکاصاحب میں خوڑپر سائیڈوال کی تعمیر پایہ تکمیل تک پہنچ چکی تھی لیکن حالیہ بارشوں سے سائیڈ وال زمین بوس ہوکر اس میں دراڑیں آگئی تھیں جس پر میڈیا رپورٹس اور عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن نے کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنوشہرہ مس قرۃ العین وزیر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی اس کمیٹی میں اے ڈی سی کے ساتھ سی اینڈ ڈبلیو نوشہرہ کی ٹیکنیکل حکام بھی تھے کمیٹی اراکین نے مس قرۃ العین کے ہمراہ کاکا صاحب کے علاقے میں سکیم کا معائینہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپتی کمشنر نوشہرہ مس قرۃ العین وزیر نے بتایا کہ علاقہ مکینوں اور میڈیا کے مطابق کاکا ساحب خوڑ پر نوتعمیر سائیڈ وال کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کے باعث سائیڈ وال گرگیا جبکہ سی اینڈ ڈبلیوہائی وے حکام کے مطابق اسکیم ابھی زیر تعمیر ہے تاحال مکمل نہیں ہوا ہیاس لئے سائیڈ وال حالیہ بارشوں سے برساتی نالوں میں آنے والے سیلاب کے باعث گرگیا ہے واضح رہے کہ یہ رپورٹ ڈی سی نوشہرہ نے جلد از جلد طلب کی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -