اسلام آباد کے ڈومیسائل پر وفاقی اداروں میں ملازمت کا 50 فیصد کوٹہ منظور

اسلام آباد کے ڈومیسائل پر وفاقی اداروں میں ملازمت کا 50 فیصد کوٹہ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے وفاقی اداروں میں مجموعی طور پر ملازمت کا 50 فیصد کوٹہ مقرر کر دیا۔ 50 فیصد کوٹے کا اطلاق وفاقی اداروں میں گریڈ 1 سے 15تک کی آسامیوں پر ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی ملازمتوں میں سندھ کا کوٹہ 19 فیصد، خیبرپختونخوا کا 11.5 فیصد اور بلوچستان کا 6 فیصد ہو گا۔ خیبر پختونخواہ میں ضم فاٹا کے اضلاع کے لیے آئندہ دس سال تک الگ سے 3 فیصد کوٹہ بھی مقرر کیا گیاہے۔ وفاقی سول ملازمتوں میں آزاد جموں و کشمیر کیلئے بھی 2 فیصد اور گلگت بلتستان کیلئے 1 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔
 کوٹہ منظور