اسلحہ، ایمونیشن سمگل کرنے  کی کوشش ناکام،1 گرفتار

اسلحہ، ایمونیشن سمگل کرنے  کی کوشش ناکام،1 گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحہ، ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے جو چینگ چی کے ذریعے درہ آدم خیل سے اسلحہ اور ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے دو عدد کلاشنکوف،ایک عدد پستول اورگیارہ سو مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کواطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل کی جانب سے اسلحہ، ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی،ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی ملک احمد خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مین کوہاٹ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک مشکوک چینگ چی کوروک کر تلاشی لینے پر چینگ چی سے دو عدد کلاشنکوف،ایک عدد پستول اورگیارہ سو مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے ملزم یوسف ولد مینا خان سکنہ درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ و ایمونیشن درہ آدم خیل سے پشاور اور پھر پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ متنی ملک احمد دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ایک مشکوک فلائینگ کوچ کی تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں غیر ملکی سپاری برآمد کر لی ہے، برآمد ہونے والی سپاری غیر قانونی طریقے سے سمگلینگ کی وجہ سے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، کسٹم چور سامان کو ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر گوہرخان کے حوالے کر دیا گیا ہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -