سویڈن و ناروے میں قرآن پلاک کی بے حرمتی امن کیخلاف گھناؤنی سازش:پیر نور الحق قادری

سویڈن و ناروے میں قرآن پلاک کی بے حرمتی امن کیخلاف گھناؤنی سازش:پیر نور الحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی رہائش گاہ گئے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسے واقعات دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہیں کیونکہ دنیا کی چوتھائی آبادی مسلمانوں کی ہے۔ مسلمانوں کی مقدس اور آسمانی کتاب قرآن پاک ہے اور اس کی بے حرمتی کرنا مسلمانوں کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے۔ قرآن کی بے حرمتی مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔جس طرح مسلمان تمام آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں اسی طرح دیگر اقوام کو بھی مسلمانوں کی مقدس کتاب کا احترام کرنا چاہئے۔وزارت مذہبی امور تمام مسالک کے علماء کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کے تعاون ومشاورت سے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی اور وطن عزیز کو مذہبی رواداری اور امن کا گہوارہ بنائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں بین المسالک رواداری کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔مرکزی علماء کونسل پاکستان ملک سے انتہاء پسندی، دہشت گردی کے خاتمے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کیلئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔
پیر نور الحق قادری