ڈیرہ،تیز رفتار گاڑی کا ٹائر پھٹ جانے سے 2جاں بحق، 8زخمی

  ڈیرہ،تیز رفتار گاڑی کا ٹائر پھٹ جانے سے 2جاں بحق، 8زخمی

  

 ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ سے پشاورجانے والی مسافروں سے بھری ہائی ایس گاڑی گلوٹی کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، 2مسافر جاں بحق، ماں بیٹی سمیت8افراد زخمی، زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جانیوالی مسافر وں سے بھری ہائی ایس گاڑی گلوٹی کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 2افراد سمیع اللہ ولد اکرام اللہ سکنہ جنوبی وزیرستان اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگئے جبکہ بس لاڑا دختر خیال محمد، جمالہ بی بی زوجہ خیال محمد، داؤد خان، غلام جیلانی سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہمی کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -