باجوڑ،  جرگہ ممبران کی کوششوں   تینتیس سالہ پرانی دشمنی ختم 

باجوڑ،  جرگہ ممبران کی کوششوں   تینتیس سالہ پرانی دشمنی ختم 

  

باجوڑ (نمائندہ خصوصی)  باجوڑ،  جرگہ ممبران کی کوششوں تینتیس سالہ پرانی دشمنی ختم، فریقین آپس میں بغل گیر تفصیلات کے مطابق باجوڑ ناواگئی میں تینتیس سالہ پرانی دشمنی جرگہ کی کوششوں سے دوستی میں بدل گئی۔ جرگہ کے کوششوں سے فریق اول احسان اللہ ولد دامین اور فریق دوم گلو قاضی کے درمیان دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ باجوڑ کے تحصیل ناواگئی کے گاوں گڈخیل میں جرگہ مشران،شیخ جھانزادہ، عظمت خان، مولنا سیف الرحمن، مولنا عطا اللہ رحمانی، ملک صوفی،ملک ماماجی، مولنا خانزیب، قاضی عبدالمنان، ملک گل رحیم، اورقاری اشرف، وغیرہ کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ تینتیس سال پہلے قاضی فیض علی کے ہاتھوں زیارت خان گڈخیل، قتل ہوا تھا۔ اسوقت جرگہ نے فیض علی کو جلاوطن کیا تھا۔گذشتہ روز مقتول کے ورثا نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں معافی کا اعلان کیا اور دونوں گھرانے ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوگئے اور آئندہ کیلئے بھائی چارے سے رہنے کا عہد کیا۔ مقررین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں موجود تمام تنازعات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرکے جرگہ کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کو ممکن بنائے۔۔ اس موقع پر ہزاروں لوگ موجود تھے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -