صوابی،ٹریفک کے مختلف  حادثات میں 3 افراد زخمی

صوابی،ٹریفک کے مختلف  حادثات میں 3 افراد زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 صوابی کی رپورٹ کے مطابق صوابی مردان روڈ پر چار باغ کے مقام پر تیز رفتار رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آٹھائیس سالہ جلال خان اور تیئس سالہ تیمور خان ساکنان گھڑی کپورہ مردان زخمی ہو گئے۔موضع مینئی سوگندے میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے پندرہ سالہ انس زخمی ہو گیا ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد باچا خان میڈیکل کمپلیکس اور ضلعی ہسپتال صوابی منتقل کر دیا۔دریں اثناء موضع کالو خان میں جان سید ڈھیرے نالہ میں ڈوبنے تیرہ سالہ نوجوان بلال کی لاش ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے آدینہ پل کے قریب پانی سے نکال لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -