ہلاک امریکی فوجیوں کو 'ناکام' کہنے پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا

ہلاک امریکی فوجیوں کو 'ناکام' کہنے پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نت نئے تنازعات میں گھرے رہتے ہیں اور صدارتی الیکشن کی مدت جیسے جیسے قریب آرہی ہے ٹرمپ روز ایک نیا بیان داغ کر تنازع کھڑا کر دیتے ہیں۔اب امریکی صدر نے اب تک کا سب سے متنازع بیان دیتے ہوئے امریکا کی جنگوں میں ہلاک ہونے والوں کو 'ناکام' قرار دینے کے ساتھ ساتھ صدارتی انتخابات میں اپنے حریف جو بائیڈن کو امریکی کمانڈر ان چیف کے عہدے کے لیے 'ان فٹ' قرار دے دیا ہے۔جوبائیڈن نے امریکی صدر کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے زندگی میں صدر یا جس بھی سیاستدان کے ساتھ کام کیا ہے تو مجھے کبھی بھی کسی کے بیان سے اتنا صدمہ نہیں پہنچا اور اگر یہ بات درست ہے تو یہ انتہائی بدنامی کا باعث ہے۔'دوسری جانب ٹرمپ نے اس بیان پر معافی نہ مانگنے کا اعلان کرتے ہوئے خبر کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
ٹرمپ 

مزید :

صفحہ اول -