کراچی میں ہونے والی بارشوں کے اثرات تاحال موجود 

  کراچی میں ہونے والی بارشوں کے اثرات تاحال موجود 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اگست کے آخری ہفتے میں ہونے والی موسلادھار بارش کے اثرات آج بھی کراچی کے کئی علاقوں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔بارش رکنے کے9 دن بعد بھی برنس روڈ اورکھارادر کے گلی کوچوں میں کیچڑ اور گٹر کے بدبودار پانی کا راج ہے۔دونوں علاقوں میں موجود کیچڑ اور گٹر کے پانی نے شہریوں کا چلنا پھرنا محال کردیا ہے۔ادھر آئی آئی چندریگر روڈ سے بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے تاہم اطراف کی گلیوں اور سڑکوں پر موجود گندا پانی شہریوں کے لیے مصیبت بنا ہوا ہے۔نیا ناظم آباد کے کچھ بلاکس میں بارش کا پانی کم نہیں ہوا ہے،9ویں روز بھی علاقہ جھیل کا منظر پیش کررہا ہے۔نیا ناظم آباد میں، تنکا تنکا جمع کرکے بنائے گئے آشیانے ڈوب گئے ہیں اور گھروں میں موجود سامان گل سڑ گیا ہے۔ڈیفنس کے علاقے خیابان سحر اور خیابان شجاعت سے نکاسی آب کا عمل9ویں روز بھی جاری رہاجبکہ خیابان بخاری کی کچھ گلیاں اب بھی زیر آب ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -