خیبر پختونخوا میں 20اضلاع بارش اور سیلاب سے متاثر

خیبر پختونخوا میں 20اضلاع بارش اور سیلاب سے متاثر

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا میں 20 اضلاع بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہونوالے نقصانات کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کے جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 31 اگست سے لیکر اب تک حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے صوبہ کے 20 اضلاع بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ  چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت دیگر واقعات میں مجموعی طور پر 57  افراد جاں بحق ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 19  خواتین 19   مرد اور 19  بچے شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر 52  افراد زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں میں 18 بچے،15 خواتین اور 19   مرد شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پ35 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر436 گھروں کو نقصان پہنچا ہے 49   گھر مکمل منہدم جبکہ 387 گھروں  کو جزوی نقصان پہنچا ہے

مزید :

صفحہ اول -