”ارتغل غازی“ پاکستانیوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، چوہدری نعیم اعجاز
لاہور(خصوصی رپورٹ)پوری پاکستانی قوم کے لیے یہ انتہائی قابل فخر بات ہے کہ ارتغل پاکستان سے اور پاکستانیوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور اس محبت کا اظہار وہ بلیو ورلڈ سٹی سے منسلک ہونے کے بعد اپنے جاری شدہ ویڈیو بیان میں کر چکے ہیں۔ پاکستان کو چاہنے والوں کو جس عزت اور اعزاز کی ضرورت ہے الحمدللّٰہ آپ اور ھم ملکر اپنے ہیرو کو مکمل وقار سے نواز رہے ہیں پاکستان کے معروف ریئل اسٹیٹ برانڈ بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد انگین التان دوزیاتان المعروف ارتغل غازی اور بلیو ورلڈ سٹی کے چاہنے والے بے حد مسرت کے عالم میں ہیں،چوہدری نعیم اعجاز نے کہاایک وقت تھا جب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا تھا کہ وہ وقت آئے گا جب دنیا پاکستان کی طرف آئے گی بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی جانب دوڑیں لگائیں گے الحمدللّٰہ وہ وقت آچکا ہے وزیر اعظم کے ویژن کی تکمیل کا وقت ہے ارتغل غازی کا پاکستان کے پراجیکٹ بلیو ورلڈ سٹی منسلک ہونا بین الاقوامی سرمایہ کار جوق در جوق پاکستان آرہے ہیں تعلیم، صحت، موٹر انڈسٹری، اور تعمیرات کی صنعت میں بیرونی سرمایہ کاروں کی مسلسل آمد وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کی تکمیل ہے اور ھم وزیر اعظم کو اپنے ویژن کو حقیقت کی شکل دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انشااللہ قدم بقدم نئے پاکستان کی تعمیر میں ان کے شانہ بشانہ ہیں،روح رواں بلیو ورلڈ سٹی چوہدری نعیم اعجاز نے کہا کہ چند ناعاقبت نا اندیش قسم کے لوگ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی خاطر پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں اور انگین التان المعروف ارتغل غازی اور بلیو ورلڈ سٹی کے معاہدے کو لیکر منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
چوہدری نعیم اعجاز