وزیراعظم کے اعلان کردہ منصوبوں پر سوالیہ نشان لگ گیا

وزیراعظم کے اعلان کردہ منصوبوں پر سوالیہ نشان لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کے منصوبوں کا اعلان کردیا، وفاقی حکومت کے 1100 ارب روپوں کے منصوبوں پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے 1100 ارب روپوں کے منصوبوں کا اعلان کیا جن میں 800 ارب روپے کے منصوبے سندھ حکومت کے ہیں۔وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپوں کے نام پر صرف 300 ارب روپوں کراچی کو دیئے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ دو روز قبل 800 ارب روپوں کے منصوبوں کی تفصیلات جاری کرچکے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں پیپلز کراچی پروگرام کے تحت 800 ارب روپوں کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔سندھ حکومت نے پیپلزکراچی پروگرام کے تحت واٹر سپلائی، سیوریج، سولڈ ویسٹ، روڈ انفرااسٹرکچر اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -