عثمان بزدار کا رائے ونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رائے ونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں سی سی پی او لاہور اور کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی صدمہ ہوا ہے۔
اظہار افسوس