امن کیلئے پاکستان کا عزم سرحدوں سے تجاوز کرتا ہے، منیر اکرم
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کا عزم سرحدوں سے تجاوز کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دفاع وطن میں جان قربان کرنے والے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،یوم دفاع جارحیت کےخلاف دفاعی خود مختاری کو تسلیم کرنے کےلئے منایا جاتا ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان 1960 میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ہوا،پاکستان 28 ممالک میں 46 امن مشنزمیں شرکت کر چکا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بین الاقوامی امن برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت کی،پاکستان نے امن کوششوں میں 6 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے تعاون کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جنگ زدہ معاشروں میں امن اور تعمیر نو میں میں مدد کی گئی،عالمی امن کےلئے ہماری شراکت بلا معاوضہ رہی ہے،انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کی رہنمائی پر فخرمحسوس کرتے ہیں۔
منیراکرم کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان کےلئے ہماری کوشش کو عالمی برادری تسلیم کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ خطے میں سٹریٹجک استحکام کو مشرقی پڑوسی نے یرغمال بنا رکھا ہے،تنازع کشمیر کے منصفانہ حل کےلئے اپنے عہد وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔