شہداہمارامان اورہم ان کے مقروض ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا یوم دفاع پر پیغام 

شہداہمارامان اورہم ان کے مقروض ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا یوم دفاع ...
شہداہمارامان اورہم ان کے مقروض ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا یوم دفاع پر پیغام 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے یوم دفاع کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ شہداہمارامان اورہم ان کے مقروض ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ 1965کی جنگ کے شہدا آج بھی قوم کے دلو ں میں زندہ ہیں،پوری قوم شہدائے وطن کی قربانیوں کوبھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ 1965 کی جنگ کے غازیوں کی جرأت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،شہدا ہمارا مان ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں،ستمبر 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کاروشن اورتاریخ سازباب ہے۔

عثمان بزدار نے کہاکہ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کامنہ توڑجواب دیا،پاک افواج کے عظیم سپوتوں نے بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں،پاک افواج اورپوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -