6 ستمبر کا دن پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف بڑھتا ہوا ہر قدم اور ہر ہاتھ کاٹ دیں گے، شہبازشریف 

6 ستمبر کا دن پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف بڑھتا ہوا ہر قدم اور ہر ہاتھ کاٹ دیں ...
6 ستمبر کا دن پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف بڑھتا ہوا ہر قدم اور ہر ہاتھ کاٹ دیں گے، شہبازشریف 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ یوم دفاع دشمن کے خلاف پاکستان کے ایک ہونے کا دن ہے،یہ دن پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف بڑھتا ہوا ہر قدم اور ہر ہاتھ کاٹ دیں گے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہدا، غازیوں اور غیور و بہادر پاکستانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کیلئے شہدا کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،جنگ ستمبر کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ آج کے دن کا پیغام ہے پاکستانی قوم کا اتحاد دشمن کا ہر ناپاک منصوبہ ناکام بنا سکتا ہے،قوم بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کو سلام پیش کرتی ہے، قوم کو اپنی مسلح افواج پر ناز ہے،شہبازشریف نے کہاکہ آج کے دن کا تقاضا ہے کہ ہم پاکستان کو معاشی طور پر طاقتور، توانا اور خوشحال بنائیں ،پاکستان کو معاشی اور اقتصادی طور پر طاقتور بنانا دفاع پاکستان کا ایک لازمی تقاضا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -