عاصم سلیم باجوہ نےپیغام جاری کر دیا 

عاصم سلیم باجوہ نےپیغام جاری کر دیا 
عاصم سلیم باجوہ نےپیغام جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج چھ ستمبر کے موقع پر ملک بھر میں یوم دفاع منایا جارہاہے اور اس حوالے سے پاکستانی اپنے شہداءکو سلام پیش کر رہے ہیں جبکہ آرمی چیف جنر ل قمرجاوید باجوہ نے بھی آج صبح یاد گارہ شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی تاہم اب وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اطلاعات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بھی پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پرٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے تمام شہداءکو سلام اور پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے ہماری مسلح افواج کو قربانیاں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم مکمل اعتماد کے ساتھ آپ کے پیچھے کھڑی ہے ، یہ مت بھولیے کہ ہم دنیا کی بہترین اور واحد فوج ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اتنے جامع انداز میں جیتا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -