6ستمبرکو ہمیشہ بہادری اور ہمت کی زندہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے یوم دفاع وشہداپراپنے پیغام میں کہاہے کہ شہدائے افواج پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کرتا ہوں،6ستمبرکو ہمیشہ بہادری اور ہمت کی زندہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج کے دن بہادر مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ، شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،اعجاز شاہ نے کہاکہ قربانی اور بہادری کے دن پر کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں ، بھارتی افواج کی جانب سے مظالم بھارتی چہرے کو بے نقاب کر چکے ہیں ۔