یوم دفاع پاکستان دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جانے کی یاد دلاتا ہے،گورنر سندھ

یوم دفاع پاکستان دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جانے کی یاد دلاتا ...
یوم دفاع پاکستان دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جانے کی یاد دلاتا ہے،گورنر سندھ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ یوم دفاع پاکستان دشمن کےخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جانے کی یاد دلاتا ہے،6ستمبرکو ہماری مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ جنگ ستمبر میں بری افواج کے جوانوں نے مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،فضائیہ اور بحریہ کے جوانوں نے بھی لازوال شجاعت اور جوانمردی کا مظاہرہ کیا،جنگ ستمبر کے دوران ایم ایم عالم نے غیرمعمولی بہادری اور فضائی مہارت کی تاریخ رقم کی،جنگ ستمبر میں دشمن کے کراچی پر قبضہ کے ارادے کو پاک نیوی نے نیست و نابود کیا ۔

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ نوجوان نسل کو یاد رکھنا چاہیے ہم شہیدوں کے لہو کی بدولت آزاد فضامیں سانس لے رہے ہیں ،پاکستان کا ہر فرد مادر وطن کے تحفظ کیلئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،پوری قوم مسلح افواج کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -