پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،27 فروری کا پاک فضائیہ کا منہ توڑ جواب بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا،گورنرپنجاب چودھری سرور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ الحمداللہ!پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ہمیں پاک افواج اور اپنے شہدا پر فخر ہے،27 فروری کا پاک فضائیہ کا منہ توڑ جواب بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سروریوم دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 6 ستمبر قومی ولولوں کی یادتازہ کرنے کایوم تجدیدعہد ہے، الحمداللہ!پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ہمیں پاک افواج اور اپنے شہدا پر فخر ہے۔
چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ ہماری مسلح افواج جدت کیساتھ جذبہ حب الوطنی سے لیس ہیں،پاک افواج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،27 فروری کا پاک فضائیہ کا منہ توڑ جواب بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔