”کچھ اہل ستم،کچھ اہل حشم مے خانہ گرانے آئے تھے ۔۔۔دہلیز کو چوم کے چھوڑ دیا دیکھا کہ یہ پتھربھاری ہے“شبلی فراز کا یوم دفاع پاکستان پر اپنے والدکے شعر کے ذریعے پیغام

”کچھ اہل ستم،کچھ اہل حشم مے خانہ گرانے آئے تھے ۔۔۔دہلیز کو چوم کے چھوڑ دیا ...
”کچھ اہل ستم،کچھ اہل حشم مے خانہ گرانے آئے تھے ۔۔۔دہلیز کو چوم کے چھوڑ دیا دیکھا کہ یہ پتھربھاری ہے“شبلی فراز کا یوم دفاع پاکستان پر اپنے والدکے شعر کے ذریعے پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یوم دفاع پاکستان پر اپنے والد احمد فراز کے شعرکے ذریعے پیغام میں کہاہے کہ 
کچھ اہل ستم،کچھ اہل حشم مے خانہ گرانے آئے تھے ۔۔۔دہلیز کو چوم کے چھوڑ دیا دیکھا کہ یہ پتھربھاری ہے
جب پرچم جاں لے کر نکلے ہم خاک نشیں مقتل مقتل۔۔۔اس وقت سے لے کر آج تلک جلاد پہ ہیبت طاری ہے


وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے مادر وطن کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے شہادت کا جام پیا۔
شبلی فراز کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی وکالت کرتے رہیں گے ، پاکستان کشمیریوں کی بھرپورسیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ اے وطن تو سلامت رہے،شاد رہے ،آباد رہے ،پاکستان زندہ باد ۔