گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2 مریض جاں بحق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 484 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 2 مریض جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 342 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 484 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 509 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 30 ہزار 483، پنجاب میں 97 ہزار 166، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 591 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 734 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح بلوچستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 13 ہزار 229، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 979 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 327 ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 269 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 85 ہزار 898 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 25 ہزار 384 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 27 لاکھ 57 ہزار 709 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 25 مریض زیر علاج جن میں سے 85 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔