کورونا نے پاکستانی خواجہ سراﺅں کی مشکلات مزید بڑھا دیں

کورونا نے پاکستانی خواجہ سراﺅں کی مشکلات مزید بڑھا دیں
کورونا نے پاکستانی خواجہ سراﺅں کی مشکلات مزید بڑھا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی خواجہ سراﺅں کی کمیونٹی کو ملک میں ثقافتی اور قانونی استحصالی رویوں کا سامنا ہے۔ اب کورونا کی وبا نے اس کمیونٹی کی حیات کو مزید پریشانیوں سے دوچار کر دیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ٹرانس جینڈر شائستہ کا کہنا تھاکہ کورونا لاک ڈاﺅن کے بعد ان کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں اور ابھی تک پابندیاں ختم ہونے کے بعد بھی مشکلات میں کمی نہیں ہوئی، عام لوگ اب بھی بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کی یہ کمیونٹی غیر رسمی انداز میں روزگار کمانے پر مجبور ہے۔ یہ بھی ایک کڑوا سچ ہے کہ ٹرانس جینڈر بازاروں میں بھیک مانگ کر گزر بسر کرتے ہیں یا پھر ان کو ایک سیکس ورکر کے طور پر لیا جاتا ہے۔