پی سی بی نے کھیلوں کی ثالثی عدالت سے عمر اکمل کیس کی سماعت ویڈیو لنک پر کرنے کی درخواست کردی

پی سی بی نے کھیلوں کی ثالثی عدالت سے عمر اکمل کیس کی سماعت ویڈیو لنک پر کرنے ...
پی سی بی نے کھیلوں کی ثالثی عدالت سے عمر اکمل کیس کی سماعت ویڈیو لنک پر کرنے کی درخواست کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھیلوں کی ثالثی عدالت سے عمر اکمل کیس کی سماعت ویڈیو لنک پر کرنے کی درخواست کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھیلوں کی ثالثی عدالت سے عمر اکمل کیس کی سماعت ویڈیو لنک پر کرنے کی درخواست کردی، پی سی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ویڈیو لنک سماعت سے فریقین کے اخراجات کم ہوں گے۔
واضح رہے کہ کھیلوں کی ثالثی عدالت میں پی سی بی اور عمر اکمل فریقین ہیں، عمر اکمل نے سزا میں کمی کے لیے جبکہ پی سی بی نے سزا کم ہونے پر اپیل دائر کررکھی ہے۔آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کی سزا 36 ماہ سے کم کرکے 18 ماہ کردی تھی، ثالثی عدالت نے فریقین سے اپیلوں کا پہلے ہی تبادلہ کردیا ہے۔
چینل ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور عمر اکمل دونوں فریقین 20 روز میں کارروائی مکمل کرکے ثالثی عدالت کو جواب دیں گے۔
یاد رہے کہ دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 27 اپریل کو مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر 3 سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید :

کھیل -