پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ...
پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد نے بھی شرکت کی. 

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کےصدر ڈاکٹر سعید احمد وینس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ستمبر 1965 کے علاوہ بھی اب تک جتنے شہداء ہیں ہمارا فخر ہیں اور ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج ہمارے ملک کی بقاء کی ضامن ہے، پاک فوج نے ہمیشہ وطن کے دفاع کو یقینی بنایا ہے. 

ڈاکٹر سعید احمد وینس نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاعِ وطن کو ناقابل تسخیر بنا ڈالا اور خطے میں طاقت کا توازن قائم کیا. 

سنئیر نائب صدر شیخ سعید احمد نے کہا کہ بھارت ناجانے کیوں یہ بھول جاتا ہے کہ پاک فوج میجر عزیز بھٹی شہید جیسے جوانوں پر مشتمل ہے جو اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر وطن پر اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے. 

مخدوم امین تاجر، شبریز اختر سویہ، ریاض چوہدری، قاضی اسحاق میمن، محمود باجوہ اور دیگر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لئے جہاں افواجِ پاکستان وطن کی حفاظت کے جذبے سے سرشار ہے وہیں پر عوام بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے اور دفاعِ وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، بھارت ہمارے بازو جنگ ستمبر میں آزما چکا ہے اور اسکے بعد بھی اسے ہر محاذ پر شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے، اب بھی ہم مقبوضہ کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے. 

تقریب میں وقار نسیم وامق نے وطن کے دفاع کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا جبکہ نامور گلوکار استاد شبیر شوکت نے ملی نغمہ پیش کیا. 

مزید :

عرب دنیا -