انتہاپسندی کیخلاف نظریاتی جنگ میں علما کاکردارلائق تحسین ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

انتہاپسندی کیخلاف نظریاتی جنگ میں علما کاکردارلائق تحسین ہے،وزیراعلیٰ ...
انتہاپسندی کیخلاف نظریاتی جنگ میں علما کاکردارلائق تحسین ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ حکومت پنجاب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علما کے کردار کی معترف ہے،علما کرام نے محرم الحرام میں فرقہ واریت کے سدباب کیلئے بھرپور تعاون کیا،انتہاپسندی کیخلاف نظریاتی جنگ میں علما کاکردارلائق تحسین ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے سربراہ پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی،مولانا طاہر اشرفی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ حکومت پنجاب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علما کے کردار کی معترف ہے،علما کرام نے محرم الحرام میں فرقہ واریت کے سدباب  کیلئے بھرپور تعاون کیا،انتہاپسندی کیخلاف نظریاتی جنگ میں علما کاکردارلائق تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ فرقہ واریت اورنفرت انگیز مواد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،علماو مشائخ سے ملاقات اور مشاورت کو اعزاز سمجھتا ہوں، انہوں نے کہاکہ صوبے میں محکمہ اوقاف کو بہتر اور فعال بنایاجارہاہے،مدارس کے طلبا ،اساتذہ کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔