عمرکوٹ: یوم دفاع کے موقع پر جناح پارک میں تقریب منعقد
عمرکوٹ( سید ریحان شبیر)ستمبر میں بھارت کوعبرتناک شکست دینے کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم دفاع ملی پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے, 6 ستمبر 1965 کو بھارتی افواج نے لاہور کے قریب بین الااقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دشمن کو بیدیاں اور واہگہ کے مقامات پر ہی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا, قوم کے جاں نثار سپوتوں نے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوادیے اور مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا .
چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر عمرکوٹ میں نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں عمرکوٹ ضلع بھر میں کئی چھوٹے بڑے مقامات پر یوم دفاع کےحوالے سے پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جارہاہے . عمرکوٹ میں یوم دفاع کی سب سے بڑی تقریب جناح پارک میں ہوئی جس میں چھور کینٹ کے برگیڈیر محمد ارشد،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن، سابق ضلع چیرمین ڈاکٹر سیدنور علی شاہ،سول سوسائٹی کے رہنماؤں،مذہبی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مہمانوں کی جانب سے شہداء کی یادگار پر پھول چڑائے گئے اور فاتح خوانی کی گئی .
پروقار تقریب میں ننھی بچی نیلم بجیر نے پرجوش تقریر کرکے سب کےدل جیت لیے, نیلم بجیر نے 1965 کی جنگ پر روشنی ڈالتےہوئے پاک افواج کے شاندار کردار پر روشنی ڈالتے ہوئےکہاکہ چھ ستمبر یوم دفاع کےموقع پرقوم کے جان نثارسپوتوں نےجرات وبہادری کی لازوال داستانیں رقم کرتےہوئےدشمن کو ناکوں چنے چبوادیے اورمادروطن کادفاع یقینی بنایا۔
تقریب میں شریک لوگوں نےاس عزم کااظہارکیا کہ وطن عزیز کی سلامتی و بقاء کےلیے اپناتن من نچھاور کرنےکےلیے ہروقت تیارہے دشمن کومنہ توڑجواب دینے کےلیے پوری قوم پاک افواج کےساتھ کھڑی ہےتقریب کی خاص بات ۔اس پروقار تقریب میں ملک کیلئے اپنی جانیں نچھاور قربان کرنےوالے جام شہادت حاصل کرنےوالوں کےورثہ کو خصوصی طورپر مدعو کیا گیا اور ان میں تحائف تقسیم کیئے گئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
تقریب میں بڑی تعداد میں پاک افواج کےافسران ضلع انتظامیہ محکمہ پولیس کےافسران سمیت سول سوسائٹی ،مذہبی رہنماؤں شہریوں اور عوام کی کثیر تعداد نےشرکت کی.