عوام ساتھ دیں تو وفاق سے این ایف سی چھین کررہیں گے ،بلاول بھٹو زرداری 

عوام ساتھ دیں تو وفاق سے این ایف سی چھین کررہیں گے ،بلاول بھٹو زرداری 
عوام ساتھ دیں تو وفاق سے این ایف سی چھین کررہیں گے ،بلاول بھٹو زرداری 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نالوں کو انصاف کے ساتھ صاف کریں گے،نالوں کی صفائی کے دوران کسی کا گھر نہیں توڑیں گے ،جب تک نئے گھر نہیں دے دیتے کسی کا گھر نہیں گرائیں گے ،عوام ساتھ دیں تو وفاق سے این ایف سی چھین کررہیں گے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کے ڈی اے چورنگی پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے بہادر جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں، دہشتگردوں کاراج ختم کردیااب شہر کی ترقی پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ 100 سال بعد بارش ہوئی ہے آپ کا نقصان بھی ہوا،آپ کے سامنے وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات کو لے آیا ہوں ،ان کو کہتا ہوں عوام کی خدمت کرنا پڑے گی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گرین لائن کی وجہ سے سیوریج سسٹم کو نقصان پہنچاہے،تجاوزات کی وجہ سے پانی کھڑا رہتا ہے،ہمیں بس آپ کا ساتھ چاہئے جیسے آپ نے بی بی شہید کاساتھ دیاتھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ نالوں کو انصاف کے ساتھ صاف کریں گے، نالوں کی صفائی کے دوران کسی کا گھر نہیں توڑیں گے ،جب تک نئے گھر نہیں دے دیتے کسی کا گھر نہیں گرائیں گے ،انہوں نے کہاکہ عوام ساتھ دیں تو وفاق سے این ایف سی چھین کررہیں گے ،سپریم کورٹ سے بھی درخواست کریں گے کہ سندھ کا پیسہ سندھ حکومت کو دیاجائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -